37

دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر، صارفین کو مشکلات

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پرشکایات درج کیںمانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین ٹوئٹ نہیں کرپارہے اور بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جب کہ کچھ صارفین نے لاگ اِن نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹوئٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں