100

فواد چوہدری کا رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، ان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس کے لیے ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو سرکاری افسر اور اس کے اہلخانہ کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے سیاست کرنا ہے تو آئین کی حدود میں رہ کر کرنا ہوگی، انہیں کبھی بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق آتا ہے، اب نہ اداروں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہوگی، نہ ہی افسران کو دھمکیاں دی جائیں گی، اگر اداروں کو بلیک میل کریں گے تو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں