29

عمران عباس کا قصیدہ بردہ شریف مداحوں میں مقبول

اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف جاری کردیا۔گزشتہ روز عمران عباس نے انسٹاگرام پر قصیدہ بردہ شریف سے متعلق تصویر اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی ڈائریکٹورل (ہدایت کردہ) ویڈیو میرے یوٹیوب چینل پر موجودہے، اب قصیدہ بردہ شریف کو پیش کردیا گیا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ویڈیو کو دیکھنے، پسند کرنے اور سبسکرائب کرنے کا کہا اور مزید لکھا کہ آپ کی محبت اور تعاون کا منتظر رہوں گا۔ عمران عباس کا نیا کلام ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔5 منٹ ایک سیکنڈ پر مشتمل قصیدہ بردہ شریف میں عمران عباس نے نہ صرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے بلکہ قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی عمران عباس نے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں