رمضان کے دوران سعودی عرب کے شہر الاحساء کے شہری صدیوں سے ایک منفرد روایت پر عمل پر کرتے آرہے ہیں۔اس روایت کو جدید دور کے جدید تقاضے بھی بدل نہ سکے اور یہ روایت رمضان میں افطار سے قبل روزے داروں کا اپنی افطاری میں سے پڑوسیوں کے گھر لازمی کچھ بھیجنے کا عمل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس روایت کو مقامی سطح پر ’النقصہ‘ کہا جاتا ہے جو الاحساء کی پہچان بن چکی ہے۔ اس روایت کے تحت الاحساء کے روزے دار اپنے افطار میں سے تھوڑا سامان پڑوسیوں کے گھر لازمی بھیجتے ہیں۔
اس روایت سے متعلق عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الاحساء کے ایک شہری نے کہا کہ النقصہ کا مطلب ہے کہ روزہ دار اپنی افطاری سے تھوڑا سامان الگ کرے اور اپنے پڑوسیوں تک ضرور پہنچاتے ہیں۔شہری کے مطابق الاحساء کے روزے دار اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ افطاری کا سامان بانٹنے میں روزہ داروں میں مقابلہ ہے۔
