25

کنگنا نے شدید تنقید کے بعد مسلمانوں کیخلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ دنوں بھارت میں کمبھ کا میلہ ہوا تھا جس میں شریک سیکڑوں یاتریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی وزیراعظم نے میلے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
اس کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم سے اپیل کی کہ رمضان میں ہونے والی افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں