23

بھارتی اداکارہ کی خوبصورتی پرمداح نے کیس کرنے کی دھمکی دے ڈالی

حنا خان نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے اور اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں۔ حنا خان سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں ہوتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھتی ہیں۔ایسے ہی انسٹاگرام پر اداکارہ کو ان کے مداح نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران دھمکی دے ڈالی ہے۔
اداکارہ نے یہ دھمکی اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر بھی لگائی ہے۔ مداح نے ہنسی اور دیگر ایموجیز کے ساتھ کہاکہ ’میں آپ پر کیس کردوں گا اتنی گرمی میں آپ نے اپنی ہوٹنیس سے ہم کو مار ڈالیں گی‘۔اس پر حنا خان نے جواب دیا کہ ’کردیجیے‘۔خیال رہے کہ حنا خان کو شہرت بھارتی ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں