48

عالیہ کی ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کی بڑے پردے پر ریلیز مشکل میں پڑگئی

کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کی بڑے پردے پر ریلیز مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہےکہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کو 30 جولائی کو سنیما میں ریلیز کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جس کے باعث ہدایت کار اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سنجے لیلا کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، سوائے اس کے کہ وہ فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کردیں۔خیال رہے کہ بھار ت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’کے ہدایت کار سنجےلیلا اور مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کو ملتوی بھی کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں