38

نامور بھارتی اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کی مقامی فلم نگری تامل کے معروف کامیڈین و اداکار ویویک اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئےرپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر واڈاپالانی میں 59 سالہ اداکار ویویک کو گزشتہ شب گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج تھے۔آنجہانی اداکار آج علی الصبح انتقال کرگئے۔ویویک نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا جن میں رجنی کانت بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اداکار ویویک نے جمعرات کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی موت کی وجہ ویکسین کو قرار دیا تاہم ڈاکٹر نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ویویک کے انتقال کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں