46

ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوزکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، فائزر

فائزرکمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائز ر کورونا ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔انہوں نےکہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر بھی تحقیق کی جارہی ہے۔سربراہ فائزر کے مطابق کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے سے متعلق کورونا کی نئی اقسام اہم کردارادا کریں گی۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ کوروناویکسین کی دو خوراکیں وائرس کے خلاف کب تک تحفظ فراہم کرسکیں گی۔
خیال رہے کہ امریکی دواساز ادارے فائزر نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے کورونا ویکسین بنائی ہے جس کا دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال جاری ہے، فی الحال اس ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین علامات والے کورونا مریضوں میں 97 فیصد اور بغیر علامات والے مریضوں میں 92 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں