37

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے بوستی خیل میں پیش آیا جہاں ایک گروپ کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دوسرے گروپ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے درہ آدم خیل پولیس اسٹیشن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں