ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب تربوز سے بھرے ہوئے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
