ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ سوات،لوئر دیر،باجوڑ ، مالاکنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔
