24

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 19 اپریل کو ہو گی۔توہین عدالت کی درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ فواد چودری نے جسٹس فائز عیسٰی کو ‘انڈر ٹرائل جج’ کہہ کر توہین عدالت کی۔گزشتہ دنوں جسٹس فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہ کرنےکا معاملہ اٹھایا تھا۔
جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھاکہ توہین عدالت کی درخواستیں کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں؟ کیا سپریم کورٹ رجسٹر ار کی مرہون منت ہے؟جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے عدالت کو اسکینڈلائز کیا، کارروائی نہیں ہوئی، یوسف رضا گیلانی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو توہین عدالت کی سزائیں سنائی گئیں لیکن رجسٹرار نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں