35

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

رجسٹرارآفس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو اپیلوں پر سماعت کرےگا۔خیال رہےکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18 جون 2020 کو ایم کیو ایم کے رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور سید محسن علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، اس کے علاوہ ان پر دس ،دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔
برطانیہ نے دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی شرط پر شواہد فراہم کیےتھے اور برطانوی انوسٹی گیٹر سمیت دیگر غیر ملکی گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔ملزمان نے عمر قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزاکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں