41

کورونا وائرس بحران کے باعث 102 سالہ قدیم ائیرلائن کا جگاڑ

کورونا وائرس کی وجہ سے مسافروں کی بین الاقوامی آمدورفت میں کمی مختلف فضائی کمپنیوں کو مالی نقصانات کے باعث مختلف غیر روایتی حربوں پر مجبور کر رہی ہے۔بعض ائیر لائنز نے مسافر طیاروں سے عارضی طور پر نشستیں ہٹا دی ہیں جبکہ بیشتر ائیرلائنز نے متبادل طریقوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ایسے میں یورپی ملک نیدرلینڈ کی رائل ڈچ ائیرلائنز کے ایل ایم نے خصوصی کارگو باکس تیار کر لیے ہیں کہ اگر ائیرلائن کو یکطرفہ روٹ پر مسافر نہ ملیں تو وہ پسنجر کیبنز کو کارگو سیکشن میں تبدیل کر سکتی ہے۔102 سالہ قدیم ہوائی کمپنی کے ایل ایم نے اس طرح کا ایک تجربہ گزشتہ روز چین کے شنگھائی ائیرپورٹ سے نیدرلینڈ میں اپنے ہیڈکوارٹر ایمسٹرڈیم ائیر پورٹ تک کی پرواز کے ایل 896 میں کیا۔
ائیرلائن مسافر لے کر چین آئی تو واپسی پر مسافر نہیں تھے جس پر کمپنی نے مسافر کیبنز میں سیٹوں کو پہلے سے تیار سفید اور نیلے رنگ کے خصوصی پلاسٹک بیگز سے کور کر دیا اور سیٹوں پر مسافروں کے لیے مخصوص جگہ پر کارگو باکس رکھ کر انہیں پیلے رنگ کی خاص سیٹ بیلٹس کی مدد سے باندھ دیا۔جہاز میں مسافروں کے سامان کے بالائی کیبنز میں بھی کارگو کے ڈبے رکھے گئے تھے۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں بحران کا شکار ائیرلائنز شدید مالی نقصانات سے بچنے کے لیے اس طرح کے جگاڑ کرنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں