31

عمران خان 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری، رانا ثنا اللہ سے پہلے عمران صاحب کو انسداد دہشت گردی عدالت چھوڑ دیں، وہ 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں اورپرچا موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری اب تک نہیں ہوئی، عمران خان کی ’اوئے، آئی جی، ان کو پھینٹا لگائیں‘ کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کودھمکیاں دیں، رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنراور دیگر افسران کودھمکیاں دیں، ان کے خلاف کارروائی کیلئے احکامات دیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، انہوں نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں، اگر سرکاری زمین پرقبضہ اورافسران کودھمکیاں دی گئیں توکارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں