38

والدہ کے پاؤں دباتے علی ظفر کی ویڈیو وائرل

انسٹاگرام اسٹوری پر دانیال ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں علی ظفر کو والدہ کے پیر دباتےٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ دانیال کو ان دونوں کی ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں جب کہ علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو!
خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔ اداکار اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہوں نے 2017 میں ڈزنی کی فلم الہ دین کے لیے آڈیشن دیا تھا اور انہیں اگلے ہی دن شارٹ لسٹ کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں