112

ندا یاسر دوران شو والدہ سے متعلق گفتگو پر آبدیدہ ہو گئیں

متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ندا یاسر آج کل اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ مل کر ایک پروڈکشن ہاؤس چلا رہی ہیں۔ندا یاسر حال ہی میں اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔
پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین نے دوران شو ندا یاسر سے حال ہی میں خالق حقیقی سے جا ملنے والی ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جس پر اداکارہ آبدیدہ ہو گئیں۔اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کے بارے میں زیادہ گفتگو نہیں کر سکتی، حتیٰ کہ اپنے پروگرام میں بھی میں، جب بھی اپنی والدہ کو یاد کرتی ہوں تو اپنے آنسوؤں کو نہیں روک پاتی اور بہت افسردہ ہو جاتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں