136

شوبز شخصیات ڈراموں کی رائلٹی کیلئے آواز اٹھانے لگیں

گزشتہ دنوں کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی‘۔
اب شوبز شخصیات کی جانب سے رائلٹی کی ادائیگی کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔نامور اداکاروں اور اداکاراؤں نے پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز سے رائلٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمایوں سعید، ماہرہ خان، زاہد احمد، یاسر حسین، مایا علی اور دیگر کی جانب سے انسٹا گرام پر ہیش ٹیگ گیورائیلٹیز ٹو آرٹسٹس کے ساتھ پوسٹس کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں