34

دی راک نے 2کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مالیت کا عالیشان گھر خرید لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی راک نے یہ عالیشان حویلی مزاحیہ اداکار پال ریسر سے خریدی ہے جو کہ لاس اینجلس کے انتہائی مہنگے علاقے بیورلے پارک میں واقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عالیشان رہائش گاہ کو 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں ایک انتہائی خوبصورت مہمان خانہ بھی شامل ہے، مہمان خان ڈھائی ہزار اسکوئر فٹ پر مشتمل ہے۔گھر میں میوزک اسٹوڈیو سمیت شاندار جم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے جب کہ لکڑی کا خوب صورت کام بھی کیا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں د ی راک کے اہلخانہ کو گھر میں ہی ایک فل ٹینس کورٹ، بیس بال ڈائمنڈ اور سنیما کی سہولت میسر ہوگی۔یہ گھر زیتون کے درختوں سے گھرا ہوا ہے جو کہ اندر سے جتنا شاندار ہے باہر سے بھی اتنا ہی خوبصورت نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں