129

بالی وڈ کے سپرہٹ گانوں کے موسیقار کی حالت خراب، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کے موسیقار رہے ہیں اور ان کے کئی گیت 90 کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘، ’سڑک‘ اور ’دیوانہ‘ سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشیویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ان کے بیٹے نے بھی والد کی تشویشناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں