32

بولڈ مناظر فلمانے سے انکار پر ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا، پراچی ڈیسائی

ایک انٹرویو میں ادکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی آئی تھیں تو انہیں ‘کچھ خاص’ مناظر فلمانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا اور مجھے اس حوالے سے کسی نے کچھ بتانے کی زحمت بھی نہیں کی۔پراچی ڈیسائی کا کہنا تھا کہ جب وہ نئی تھیں تو انہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ جب لوگ کہتے تھے کہ یہ کافی دلکش اور بے باک نہیں ہے اور اسے مزید بے باک گانے فلمانے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے 6 روز قبل انہیں پتہ چلا کہ وہ فلم میں کام نہیں کررہیں جس کی وجہ یہی تھی کہ میں نے بولڈ مناظر سے انکار کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے اور چند ماہ قبل بھی میرے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں