48

رنبیر کے ساتھ مالدیپ روانگی، عالیہ کے پاس موجود ہینڈ بیگ کی مالیت کتنی ہے؟

بالی وڈ اداکاررنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ چلے گئے۔گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور ان کی قریبی دوست عالیہ بھٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے قرنطینہ کرلیا تھا۔تاہم گزشتہ دنوں رنبیر اور عالیہ کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب وہ چھٹیاں منانے مالدیپ گئے ہیں۔ مالدیپ روانگی کیلئے اداکاروں کی جوڑی کو ممبئی کے ائیرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
ممبئی ائیرپورٹ پر رنبیر کپور سفید شرٹ اور لائٹ بلیو جینز جبکہ عالیہ بھٹ سفید قمیض اوت ٹراوزر پہنے موجود تھے جبکہ اس دوران اداکارہ نے ایک مہنگے برانڈ کا ہینڈ بیگ بھی اٹھا رکھا جس کی مالیت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب رنبیر اور عالیہ کی مالدیپ روانگی پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی کورونا سے متاثرہ عوام کی مدد کی بجائے چھٹیاں منانے ملک سے باہر جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں