38

ڈی ایچ کیو ٹانک کے سابق ایم ایس کورونا سے جاں بحق

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر خیر محمد برکی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر برکی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ڈاکٹر خیر محمد ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹانک اور ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ اسپتال رہ چکے ہیں۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں