45

کورونا، لاہور کے بڑے اسپتالوں کے آئی سی یوز 100 فیصد بھر گئے

لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر اور 700 کے قریب ہائی آکسیجن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں مریضوں کا تناسب 89 فیصد، ہائی آکسیجن والے یونٹس میں 94 فیصد اور کم آکسیجن والے یونٹس میں 45 فیصد ہے۔کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لاہور میں ایک ہفتے کے دوران 100 نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کا اضافہ کیا گیا۔
کورونا کمیٹی برائے پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے، کورونا کے مریض اسپتالوں میں داخلے کے لیے ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ کنٹرول روم کے ذریعے مریض کو اس کی حالت کے مطابق متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں