37

عمران خان ملک پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں: احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک پر رحم کریں، اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں منصفانہ الیکشن کروائے جائیں۔گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے منفی کردار سے متعلق غلط بیانی کی۔ ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے موجودہ صورت حال میں دانشمندی کا مظاہرہ کیا جب کہ تحریک انصاف والوں نے تو ہمارے گھروں پر حملے کروائے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو تقسیم کرنے والا رہنما درکار نہیں،حکومت کو معاہدہ کرنے سے پہلے پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں منصفانہ الیکشن کروائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں