103

نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے۔نیب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا، حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ضمانت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں