27

ٹی ایل پی سے مذاکرات کا تیسرا دور آج رات 10 بجے ہوگا، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تیسرے راؤنڈ میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے قومی اسمبلی میں کہا ہےکہ حکومت نے معاملہ پُر امن طریقے سے حل کرنے کے لیے 4 ماہ تک کوشش کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی رو سے اس معاملے کو پارلیمان میں لانے کے پابند ہیں ، لیکن خارجہ پالیسی کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا کام ہے ۔وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہاکہ وہ نورالحق قادری کے ہمراہ آج پھر میٹنگ کریں گے، انہیں امید ہےکہ پاکستان کی سلامتی اور بہتری کی اچھی خبریں ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں