106

آئی جی سندھ کی پولیس کو فرنٹ لائن کورونا ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست

آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس گزشتہ سال فروری سے کورونا وائرس کی سخت ڈیوٹی پر موجود ہے، سڑکوں، آئسولیشن مراکز، سیلڈ علاقوں، قبرستانوں اور بازاروں میں ڈیوٹی دے رہی ہے جبکہ اہلکار قیدیوں کو لانے لے جانے، سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں جس کے باعث ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا بڑا خدشہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 5 اپریل تک 6 ہزار 366 پولیس اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا اور 24 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کورونا کی تیسری لہر میں پولیس اہلکاروں میں وائرس بڑھنے اور اموات کا خدشہ ہے لہذا پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کیا جائے تاکہ وہ فوری ویکسی نیشن کے اہل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں