31

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے سندھ حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی بورڈز کو 3 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ دینی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے تعلیمی بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں ہے۔چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر گرانٹ نا ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہو جائے گا، گرانٹ نا ملی تو بورڈ کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔
حیدر آباد بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے لیکن کوئی جواب تک نہیں ملتا، ادائیگیاں نا ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سکھر اور حیدرآباد کے علاوہ کراچی اور دیگر شہروں کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز بھی گرانٹ کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں