25

’ہواوے ‘پر لاکھوں صارفین کی کال ریکارڈ کرنے کا الزام

ڈچ اخبارکی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2010 کے دوران چینی ٹیلی کام کمپنی ’ہواوے‘ نیدرلینڈ کے ایک بڑے موبائل نیٹ ورک پر ہونے والی تمام کال کی نگرانی کرنےکی صلاحیت رکھتی تھی۔رپورٹ کےمطابق چینی کمپنی اس وقت 65 لاکھ صارفین کی کال ریکارڈ کر سکتی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ اور چین میں ہواوے کے عملے نے اس وقت کے وزیر اعظم جان پیٹر اور چینی مخالفین کی کال کی بھی نگرانی کی تھی۔ دوسری جانب ہواوے نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر کسی حکومتی ادارے کی جانب سےالزام نہیں لگایا گیا اور نا ہی کسی کی کال ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں