163

ابھیشک کی ایشوریا سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی ؟

واضح رہےکہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی 20 اپریل 2007 کو شادی ہوئی تھی اور دونوں کی ایک 9 سال کی بیٹی ہے۔ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے ایشوریا رائے سے متعلق اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔ابھیشک نے انکشاف کیا کہ ان کی ایشوریا سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ ایک پروڈکشن بوائے تھے اور انہیں سوئٹزرلینڈ میں فلم کی لوکیشن دیکھنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ انہی دنوں وہاں پر میرا بچپن کا دوست بوبی دیول اپنی پہلی فلم ‘اور پیار ہوگیا’ کی شوٹنگ میں مصروف تھا، اسے میرے بارے میں پتہ چلا تو اس نے مجھے رات کو ساتھ کھانا کھانےکی دعوت دے ڈالی، اور وہ پہلا موقع تھا جب میری ایشوریا سے ملاقات ہوئی جو کہ اس فلم میں ہروئین کا کردار ادا کررہی تھیں۔ابھیشک نے بتایا کہ اس کے بعد ہم نے کئی بار ایک ساتھ کام کیا اور میری دوسری فلم بھی ایشوریا کے ساتھ تھی اور شادی سے قبل ہماری اچھی دوستی ہوچکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں