35

سلمان خان کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کیلیے ایک بار پھر سرگرم

بالی وڈ اداکار سلمان خان نےکورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا تقسیم کرنے کی مہم کا دوبارہ آغاز کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران پرچون اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں کو صرف 4گھنٹےکھولنے کی اجازت ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان پریشان تھےکہ سخت لاک ڈاؤن اور 4 گھنٹے کے محدود وقت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکر (طبی عملہ، پولیس اور بلدیہ کے اہلکار) کیسے کھانے کا انتظام کرتے ہوں گے جس پر انہوں نے فوری طور پر کھانا تقسیم کرنے کی مہم دوبارہ شرو ع کرنےکا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی سلمان خان کی جانب سے یہی مہم چلائی گئی تھی جس میں ان کی جانب سے طبی عملہ، پولیس اہلکاروں اور بلدیہ کے اہلکاروں کو کھانے کے ڈبے، چائے، پانی اور بسکٹ فراہم کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں