110

بھارت میں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کنگنا نے سزا تجویز کردی

کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور آئے روز کسی نا کسی تنازع کا شکار بن جاتی ہیں۔اب اداکارہ نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہمیں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین بنانا چاہیئیں، یہ سچ یہ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئیں تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل یا کم از کم جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خود مزید 2 بہن بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں