31

بھارتی اداکارہ نے رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی تحفے میں دیدی

ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھا اکینینی کا شمار بھارت کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمنتھا نے حال ہی میں ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔ ایک ٹی وی شو ‘جس کی میزبانی خود سمنتھا کرتی ہیں’ میں کویتھا نامی خاتون شریک ہوئی جس نے بتایا کہ اس کی 7 بہنیں ہیں اور وہ اپنےگھر کی واحد کمانے والی ہے، اس لیے وہ رکشہ چلاتی ہے۔
اس موقع پر اداکارہ نے وعدہ کیا کہ وہ اسے ایک نئی گاڑی خرید کردے گی تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق سمنتھا نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے خاتون رکشہ ڈرائیور کو ساڑھے 12 لاکھ بھارتی روپےکی ایک نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں