38

وزیر صحت سندھ نے ٹرانسپورٹ معطل کرنے کی تجویز دے دی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے بھی کورونا وائرس پر قابو پانے کےلیے ٹرانسپورٹ معطل کرنے کی تجویز دی ہے۔عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ مسافروں کی آمدورفت کے باعث کیس تیزی سے بڑھے ہیں، حیدرآباد سب سے زیادہ 7 فیصداضافے کے ساتھ کورونا سےمتاثرہے.وزیرصحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.3 فیصد رہی ۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے چکے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں