30

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائےگا

ہرارے میں ایک بار پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ، ٹیم پاکستان نے پہلے میچ میں 11 رنزسے کامیابی حاصل کی ، امکان ہے گرین شرٹس دوسرے میچ میں بغیر تبدیلی کے میدان میں اتریں گے ۔ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ فی الحال کوئی رسک نہیں لینا چاہتی اور حریف ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔دوسری جانب ہوم ٹیم میں بھی تبدیلی کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔ تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ بھی دوپہر دو بجے شروع ہوگا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں