28

متحدہ عرب امارات کے کرکٹر قدیر احمد پر 5 برس کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کرکٹر قدیر احمد پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کے مطابق قدیر احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا اور انہیں اکتوبر 2019 میں چارج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب مہر دیپ چایاکر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں پر چار ج کیا گیا ہے جبکہ وہ عجمان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق مہر دیپ چایاکر کے پاس چارج کا جواب دینے کیلئے 15 اپریل سے 15 دن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں