33

شاہ محمود قریشی ایران سے 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ

ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات اور ایرانی وزارتِ خارجہ کےحکام نے وزیر خارجہ کوالوداع کیا۔شاہ محمود قریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس دوران ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں