23

کورونا کے باعث اے اور او لیول کےامتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نےکورونا کی تیسری لہر کے باعث اے اور او لیول کےامتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی جانب سے امتحانات ملتوی کرانے کی مخالفت کی گئی ہے جب کہ درخواست گزار طلبہ کا مؤقف تھا کہ اے لیول کے امتحانات 26 اپریل اور او لیول کے 10 مئی سے شروع ہورہے ہیں، کورونا وبا کی شدید لہر کے باعث طلباء و طالبات کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے، گزشتہ سال اساتذہ کے جائزے کے مطابق طلباء وطالبات کو گریڈز دیے گئے تھے۔طلبہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت اس سال بھی اے اور او لیول کے امتحانات ملتوی کرکےاساتذہ کی اسیسمنٹ کے مطابق امتحانی گریڈز دینے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں