25

لاہور: کمسن گداگر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور: شیرا کوٹ میں 13 سالہ لڑکی کو 3 افراد نے مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنا دیاجب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا گھرانا شاہدرہ کے علاقے میں 25 نمبر اسٹاپ کے قریب جھگیوں میں رہتا ہے، اس کی بیٹی بھیک مانگنے کیلئے رنگ محل گئی جہاں سے نامعلوم رکشا ڈرائیور اسے ملک پارک شیرا کوٹ کے ایک خالی کوارٹرمیں لے گیا۔
لڑکی کے والد کے مطابق رکشا ڈرائیور نے 2 ملزموں رمضان اور علی سے مل کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں