24

فیصل آباد میں گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی چینی کی سیکڑوں بوریاں برآمد

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 33 ج ب میں چینی ذخیرہ کرنے کی اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے چھپائی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمد کر لیں۔
اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی چینی سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ضلع میں تین روز میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 50 کلوگرام وزنی 1887 بوریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 6 گودام اور دکانیں سیل کر کے 3 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج اور 3 کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں