ماہی گیروں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ شہروں کی آلودگی بہت بڑا پرابلم ہے، شہروں کی پلاننگ نہیں ہو رہی، شہر پھیلتے جارہے ہیں، شہر پھیلے گا تو سروس نہیں دے سکیں گے۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ شہر پھیلتے جارہے ہیں، زرعی زمین کم ہورہی ہے، کوشش کریں گے سندھ حکومت کو بنڈل آئی لینڈ پر راضی کرلیں، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے،لاہور میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پڑیں گے، سمندر میں جانے والی گندگی روکیں گے۔
