30

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4 ریفرنسز اور 12 انکوائریوں کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4 ریفرنس اور 12 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق چئیرمین پاکستان اسٹیل ملزمعین آفتاب کےخلاف بدعنوانی کاضمنی ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی ہے جبکہ ثاقب سومرو ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق سابق سیکرٹری لینڈیوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ غلام مصطفٰی کےخلاف بھی بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں