30

گرمی سے بچنے کیلئے گدھے کے ذریعے پنکھا چلانے کی ویڈیو وائرل

گرمی کو دور بھگانے کے لیے دنیا بھر میں نت نئے طریقوں پر عمل ہوتا ہے لیکن بھارتیوں نے گدھے سے گرمی کا منفرد توڑ نکال کر سب کو حیران کردیا۔ٹوئٹر پر بھارتی گاؤں کے باسیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چارپائی پر بیٹھے کچھ افراد گرمی کو شکست دینے کے لیے گدھے سے چلنے والا دستی پنکھا استعمال کررہے ہیں۔54 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ویران علاقے میں چارپائی پر کچھ افراد بیٹھے ہیں، ایک لمبے ڈنڈے پر دو چادریں لٹکی ہوئی ہیں اور ڈنڈے سے ہی گدھے کو بھی باندھا گیا ہے، جب گدھا ڈنڈے کے گرد گھومتا ہے تو چادریں چارپائی پر بیٹھے افراد کو ہوا دیتی ہیں۔
ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جانور پر تشدد تخلیق کی قیمت۔سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کسی بے زبان جانور کا استعمال نہیں کرنا چاہیے آپ تجربہ کیجیے لیکن کسی انسان اور جانور کا استعمال نہ کیجیے۔ایک اور صارف نے لکھا اپنے فائدے کے لیے کسی جانور کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں