47

چین سے درآمد شدہ کورونا ویکسین ’سائنو ویک‘ کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری

پاکستان نے گزشتہ روز سائنو ویک ویکیسن حکومتی سطح پر چین سے درآمد کی ہے۔سائنو ویک کی پانچ لاکھ ڈوز درآمد کی گئی ہے۔اب وزارت قومی صحت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایک فرد کو سائنو ویک ویکیسن کی دو خوراکیں لگائیں جائیں، پہلی خوراک کے بعد ویکیسن کی دوسری خوراک 28 دن بعد لگائی جائے ،ویکیسن 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے ، بچوں کو ویکیسن نہ لگائی جائے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بخار ہونے کی صورت میں ویکیسن لگانے سے اجتناب کیا جائے، ایسے افراد جن کو کورونا ویکیسن یا کسی بھی قسم کی ویکیسن سے الرجی ہو ،نہ لگائیں، شدید دائمی امراض کے شکار افراد کو ویکسین نہ لگائی جائے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کو ویکیسن لگانے میں احتیاط کی جائے، اس پر کم تجربات کیے گئے ہیں، نکسیر مسائل کا شکار افراد کو ویکسین لگنے سے خون نکل سکتا ہے، شوگر کنٹرول نہ ہونے، مرگی کے مریضوں میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ہدایت نامے کے مطابق ویکیسن کی شیلف لائف 12 ماہ ہے ، ویکیسن کو 2 سے 8 سینٹی گریڈ تک اسٹور کیا جائے ، ویکیسن کو فریز نہ کیا جائے ، روشنی سے بچایا جائے ، ویکیسن کے لیے روم ٹمپریچر 25 سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ ہو۔ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائنو ویک ویکیسن بازوؤں کے بالائی حصے میں پٹھوں پر لگائی جائے ،ویکیسن کو شریانوں میں کسی صورت نہ لگایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں