تبسم کا اصلی نام کرن بالا سچدیو ہے اور انہوں نے 1947 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کی فلموں میں ’نرگس‘، ’منجدھار‘، ’بڑی بہن‘ سمیت متعدد شامل ہیں جبکہ وہ ٹاک شو ’پھول کھلتے ہیں گلش گلشن‘ کی بھی میزبان رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ تبسم کی موت کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم اب اس کی تردید خود ادکارہ نے ٹوئٹ میں کی ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹ میں فیک نیوز کا عکس لگاتے ہوئے کہا کہ میں بالکل تبدرست اور اپنے گھر والوں کے ساتھ موجود ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بالکل غلط ہیں اور دعاگو ہوں کہ آپ سب بھی گھروں میں محفوظ رہیں۔
