101

اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے فوج ایکشن میں آگئی

اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کےساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنررانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔اسلام آباد میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کےاحکامات پرعملدرآمدکا بھی آغاز کردیا گیا ہے، آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں