101

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری

کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چائے قوالی ریسٹورنٹ، ٹی ہاؤس اور بھٹک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جو ملک میں کورونا کے آغاز کے بعد سے ایک روز میں اب کی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں