27

گوجرانوالہ: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، گندم کی 65 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

نوشہرہ ورکاں میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔چھاپہ مار ٹیموں نے فلور مل اور دوسرے گوداموں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم سرکاری قبضے میں لےکر گوداموں کو سیل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی، سیل کیے گئے گوداموں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور گندم کو سرکاری گوداموں میں منتقل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں